Monday , May 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسمتھ پر پابندی لگانا چاہیے: لکشمن

اسمتھ پر پابندی لگانا چاہیے: لکشمن

بنگلور۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ ہندستان کے خلاف دوسرے ٹسٹ کے دوران ڈی آرایس کی وجہ سے ایک تنازعہ میں پھنس گئے ہیں اور اس معاملے میں وی وی ایس لکشمن نے کہا ہے کہ اسمتھ پر پابندی لگنی چاہیے۔آسٹریلیا یہ میچ 75 رنز سے ہار گیا اور چار میچوں کی سیریز میں 1۔1 کی برابری ہو گئی ہے۔ معاملہ آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے 21 ویں اوور کا ہے۔فاسٹ بولر امیش یادو کے اوور کی تیسری گیند نیچی رہی اورا سٹمپ کے سامنے اسمتھ کے پیڈ سے جا ٹکرائی۔ہندستانی کھلاڑیوں کی اپیل پر امپائر نائجیل لوگ نے اپنی انگلی اٹھا دی۔اسمتھ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے پر ڈی آرایس کو لینے پر کشمکش میں پڑ گئے۔انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی  پیٹر ایڈاسیمب سے بات کرنے کے بعد اپنے ڈریسنگ روم کی طرف دیکھا۔گویا وہ وہاں سے کوئی اشارہ مانگ رہے ہوں کہ ڈی آرایس لیا جائے یا نہ لیا جائے۔اسی درمیان  چتیشور پجاراا سمتھ کے ٹھیک سامنے آ گئے اور ہندستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے بھی اس پر اعتراض کیا۔ امپائر لوگ اپنی جگہ سے تیزی سے آگے آئے اور انہوں نے اسمتھ کی طرف ہاتھ ہلاتے ہوئے انہیں روک دیا۔یہ مکمل طور قوانین کے خلاف تھا کیونکہ ڈی آرایس میں آپ کوئی بیرونی مدد نہیں لے سکتے ہیں۔اسمتھ کو پھر پویلین لوٹنا پڑا۔ کمنٹری  کر رہے سنیل گواسکر اور وی وی ایس لکشمن نے اسمتھ کے اس رویہ پر شدید  تنقید کی۔ چائے کے وقفہ کے دوران کے پروگرام میں لکشمن نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ میچ ریفری کرس براڈ کو اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا چاہیے اور اسمتھ پر پابندی لگانا چاہیے۔لکشمن نے کہا کہ کپتان کو ایسا کرنا زیب نہیں دیتا ہے۔یہ مکمل طرح کھیل روح کے خلاف ہے۔اس بات کی بھی جانچ ہونی چاہیے کہ کیا اسمتھ نے پہلے بھی ڈی آرایس کا استعمال کرتے وقت ایسا کچھ کیا ہے اور اپنے ڈریسنگ روم کی مدد لی ہے۔اگر انہیں چھوڑا جاتا ہے تو اس کا غلط پیغام جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT