Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسمتھ کادورۂ بنگلہ دیش سے انکار

اسمتھ کادورۂ بنگلہ دیش سے انکار

سڈنی۔2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) امید کی جارہی تھی کہ آسٹریلیائی کرکٹرز کے معاوضوں کا تنازعہ حل ہونے کے قریب ہے لیکن ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے تنازعہ حل نہ ہونے تک بنگلہ دیش جانے سے انکار کر دیا ہے ۔اسمتھ نے کہا ہے کہ معاوضوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو کھلاڑی دورے پر نہیں جائیں گے اور اب ضروری ہوگیا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا اور آسٹریلین کرکٹرز اسوسی ایشن کے درمیان قرار داد پر اتفاق کر لیا جائے۔گزشتہ دنوں موصول ہونے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ بغیر ثالثی کے ہی یہ معاملہ سلجھ جائے گا لیکن اسٹیون اسمتھ کی جانب سے ٹھوس موقف کے بعد یہ امکان بھی ختم کر دیا ہے حالانکہ یہ دورہ اب تین ہفتے دور رہ گیا ہے جس کا آغاز 22 اگست کو ہونا ہے۔یاد رہے کہ اکتوبر 2012 ء￿ میں کرکٹ آسٹریلیا کے چودہ بورڈ ڈائریکٹرز کو 9 خود مختار ڈائریکٹرز سے تبدیل کیا گیا تھا، ان میں چیئرمین ڈیوڈ پیویر، مارک ٹیلر، باب ایوری، جیک ہے ، ایرل ایڈنگز، ٹونی ہیریسن، مائیکل کاسپرووچ، مشیل ٹریڈینک اور جان ہیمڈین شامل تھے۔آسٹریلیائی کرکٹ میں شدت ہے اور معاوضوں کی لڑائی اسی غیرجانبدار بورڈ سے شروع ہوئی اور اس کو ہی اس کا اختتام بھی کرنا ہے لیکن بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین نے بھی سخت موقف اپنایا ہوا ہے۔ اسٹیون اسمتھ نے مزید کہا ہے وہ اور ان کے ساتھی کھلاڑی بنگلہ دیش جانا چاہتے ہیں لیکن اس کیلئے تنازعہ پہلے حل ہونا ضروری ہے۔ یہ بات اس وقت بالکل بھی درست نہیں ہوگی جب آسٹریلیا اے ٹیم کے کھلاڑی مضبوط ارادوں کے ساتھ جنوبی افریقہ جانے سے انکار کر چکے ہیں اور اگر سینئر ٹیم نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا تو یہ فیصلہ ان کیلئے تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT