Sunday , July 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسمتھ کی 19 ویں سنچری ، میکس ویل کی ذمہ دارانہ نصف سنچری

اسمتھ کی 19 ویں سنچری ، میکس ویل کی ذمہ دارانہ نصف سنچری

رانچی ٹسٹ میں آسٹریلیا 299/4

رانچی۔16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کپتان اسٹیو اسمتھ ہندوستان کے کٹر حریف ہونے کا آج بھی ثبوت دیتے ہوئے یہاں شروع ہوئے تیسرے ٹسٹ کے پہلے دن اپنے کریئر کی 19 ویں ٹسٹ سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو ایک بہتر شروعات فراہم کی جبکہ پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیائی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنالئے ہیں۔ دن کے اختتام پر اسمتھ 117 اور ٹیم میں شامل کیئے گئے آل رائونڈر گلین میکسویل نے 82 رنز کی غیر مفتوح اننگز کھیلی ہے اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 5 ویں وکٹ کے لیے 159 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ بھی بن چکی ہے۔ اسمتھ نے اپنی آج کی اس اننگز میں 244 گیندوں کا سامنا کیا جس میں 13 چوکے شامل ہیں۔ اسمتھ نے 99 رنز پر مرلی وجئے کی گیند پر چوکا مارتے ہوئے اپنی 19 ویں سنچری اسکور کرلی اور اس دوڑ میں انہوں نے  ہندوستان کے سابق ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا ہے کیوں کہ سچن نے 19 ویں سنچری 105 ویں اننگز میں اسکور کی تھی جبکہ اسمتھ نے 97 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ قبل ازیں رانچی کے میدان پر ٹسٹ کے لیے پہلے صبح اسمتھ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن 3/89 کے موقع پر اسمتھ کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوتا دکھائی دے رہا تھا۔ پہلی وکٹ کے لیے ڈیویڈ وارنر اور میٹ رنشا نے 9.4 اوورس میں 50 رنز جوڑے لیکن اس موقع پر وارنر 19 رنز بناکر جڈیجہ کو انہی کی بولنگ پر کیچ دے بیٹھے۔ بعدازاں 80 رنز کے مجموعی اسکور پر رنشا 44 رنز بناکر اومیش یادو کی بولنگ پر ویراٹ کوہلی کو کیچ دے بیٹھے۔ تیسرے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین شان مارش رہے جو 2 رنز اسکور کرنے کے بعد اشون کا شکار بنے۔ اسمتھ اور ہینڈ سکومپ کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 51 رنز کی پارٹنرشپ بنی لیکن اس پارٹنر شپ کو یادو نے ہنڈسکومپ کو ایل بی ڈبلیو آئوٹ کرتے ہوئے توڑا۔ آئوٹ ہونے سے قبل ہینڈسکومپ نے 47 گیندوں میں 2 چوکوں کی مدد سے 19 رنز اسکور کئے۔ 140 کے مجموعی اسکور پر 4 وکٹوں کے زوال کے بعد آسٹریلیائی ٹیم بحران کا شکار ہوتی دکھائی دے رہی تھی لیکن میکس ویل نے دوسرے سرے سے کپتان اسمتھ کا بہترین ساتھ نبھانا شروع کیا۔ میکس ویل نے اپنے فطری کھیل کا مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے 147 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے نہ صرف 82 رنز اسکور کرلیے ہیں بلکہ موقع بہ موقع بائونڈریز بھی لگاتے رہے۔ میکس ویل جوکہ محدود اوورس کی کرکٹ میں جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہورہیں انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چوکے اور 2 چھکے بھی مارے۔ ہندوستان کے لیے اومیش یادو کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 63 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کا آئوٹ کیا جبکہ اشون نے 78 اور جڈیجہ نے 80 رنز کے عوض فی کس ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT