Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اسناک دلانے کے بہانے لڑکی سے چھیڑ چھاڑ پر نوجوان گرفتار

اسناک دلانے کے بہانے لڑکی سے چھیڑ چھاڑ پر نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ /20 مئی (سیاست نیوز) کمسن لڑکی کو کرکرے دلانے کے بہانے لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ۔ یہ واقعہ پرانے شہر کے علاقہ بھوانی نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں پولیس نے 19 سالہ عامر کو حراست میں لے لیا ۔ عامر جو سعادت نگر علاقہ کا ساکن ہے اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے محلہ کی ایک کمسن لڑکی جس کی عمر 8 سال بتائی گئی ہے ۔ اس لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کی اور لڑکی کو کمرے میں طلب کرتے ہوئے قابل اعتراض حرکتیں کی تھیں ۔ لڑکی نے عامر کی حرکتوں سے اپنے والدین کو واقف کروایا اور لڑکی کے والدین کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے عامر کو حراست میں لے لیا ۔
قمار بازی کا اڈہ بے نقاب
حیدرآباد ۔ /20 مئی (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ چیتنیہ پوری میں پولیس نے ایک قمار بازی کے اڈہ کو بے نقاب کردیا ٔ۔ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دھاوا کیا اور اس ٹھکانے کو بے نقاب کردیا ۔ پولیس نے اپنی کارروائی کے دوران 6 افراد 35 سالہ کامیش ، 34 سالہ رامی ریڈی ،50 سالہ بی رامی ریڈی ، 53 سالہ ستیا ، 63 سالہ وینکٹیا اور 35 سالہ ناگراجو کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 43 ہزار سے زائد رقم اور 6 سیل فون ضبط کرلئے اور قمار بازوں کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT