Wednesday , June 28 2017
Home / دنیا / اسنٹوڈین کو پناہ دینے والوں کی درخواستیں مسترد

اسنٹوڈین کو پناہ دینے والوں کی درخواستیں مسترد

ہانگ کانگ ۔ 15 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہانگ کانگ میں پناہ گزینوں کے ایک گروپ جس نے سابق این ایس اے کنٹراکٹر ایڈورڈ اسنٹوڈین کو چار سال قبل پناہ دی تھی ، کے وکیل نے بتایا کہ ان پناہ گزینوں کی درخواست کو اس جنوبی چینی شہر کے ایمیگریشین ڈپارٹمنٹ نے مسترد کردیا ہے ۔ وکیل رابرٹ ٹبو نے بتایا کہ ایمیگریشن عہدیداروں نے چار بالغ افراد اور تین بچوں کی داخل کردہ درخواستوں کو مسترد کردیا ہے جو دراصل اسنٹوڈین کے ساتھ تعاون کرنے کا منفی ردعمل ہے ۔ درخواست گزاروں کا تعلق فلپائن اور سری لنکا سے ہے ۔ یاد رہے کہ جون 2013 میں اسنوڈین نے امریکی حکومت کی نگرانی والے بعض انتہائی خفیہ دستاویزات کا افشاء کرنے کے بعد ہانگ کانگ میں پناہ لی تھی ۔ اس وقت اسنوڈین کا محل وقوع ایک پر اسرار نوعیت اختیار کر گیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT