Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کا اعلیٰ تعلیم اسکالر شپ فنڈ

اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کا اعلیٰ تعلیم اسکالر شپ فنڈ

ممبئی 24جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسو سی ایشن آف مسلم پروفیشنلس(اے ایم پی) نامی غیر سرکاری مسلم تنظیم آج یہاں مسلم طلبا کیلئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے صد فیصد مالی تعاون دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ایسوسی ایشن کے صدر عامر ادریسی نے اخبارات کے نام جاری بیان میں کہا کہ اے ایم پی مسلم پروفیشنلس کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کمیونٹی کے تمام پیشہ ور افراد کو رضاکارانہ طور پر اپنی صلاحیتوں، تجربوں اور مہارتوں کو مجموعی طور پر مسلم کمیونٹی کی ترقی کے لیے استعمال کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے تاکہ ہم ہماری کمیونٹی کے افراد کو تعلیمی، سماجی، سیاسی اور معاشی محاذپر با اختیار بنا سکیں۔انہوں نے کہا کہ اے ایم پی کا قیام 2007میں چند بھارتی شہریوں نے کیا اور یہ تنظیم چیریٹی کمشنر اور سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت منظور شدہ ہے ۔ یہ مکمل طور پر اپنے ممبران اور سرپرست حضرات کے تعاون سے جاری و ساری ہے ۔تفصیلات کے لئے امیدواروں کو مندرجہ ذیل ویب سائٹ لنک پر آن لائن فارم بھرنا ہوگا جس کی آخری تاریخ 15اگست ہے ۔ http://www.ampindia.org/HigherEducationScholarshipForm

TOPPOPULARRECENT