Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسوسی ایٹ ٹیموں کو زیادہ مقابلے دینے کا مطالبہ

اسوسی ایٹ ٹیموں کو زیادہ مقابلے دینے کا مطالبہ

نیروبی۔8 جون (سیاست ڈاٹ کام ) کینیا کے سابق کپتان اسٹیو ٹکولو نے کہا ہے کہ اسوسی ایٹ ٹیموں کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ انہیں خود کو منوانے کیلئے زیادہ میچز نہیں ملتے جس کی وجہ سے انہیں ترقی کرنے کا موقع نہیں ملتا۔ 2016  سے یوگنڈا کی کوچنگ میں مصروف سابق کھلاڑی نے کہا  کہ وہ اس خطے میں کھیل کو فروغ دینے کیلئے اپنی کوششیں کر رہے ہیں جیسے کہ انہوں نے کینیا میں بھی کی تھی لیکن کھلاڑیوں کی جانب سے محنت نہ کرنے کی وجہ سے مناسب نتائج سامنے نہیں آسکے۔آئی سی سی اسوسی ایٹ ٹیموں کی ترقی کے لئے کئی ایک پروگرامس کررہی ہے اور کچھ ٹیموں کو بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT