Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / ’اسٹارٹ۔اپ‘ میں ہندوستان کی تاخیر کیلئے میں بھی ذمہ دار : مکرجی

’اسٹارٹ۔اپ‘ میں ہندوستان کی تاخیر کیلئے میں بھی ذمہ دار : مکرجی

نئی دہلی ، 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ’اسٹارٹ ۔اپ‘ مہم کی شروعات کے موقع پر صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج رات کہا کہ ہندوستان اس معاملے میں دیر سے ’’جاگا‘‘ ہے اور اس تاخیر کیلئے خود بھی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ ماضی میں وہ بھی نظم ونسق کا حصہ رہ چکے ہیں۔ مکرجی نے سلیکان ویلی سے تعلق رکھنے والے سی ای اوز وفد سے یہاں گفتگو میں کہا کہ ہندوستان کو آئندہ 10 تا 15 سال کی مدت میں 10 فیصد کی شرح پر ترقی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ غربت اور نگہداشت صحت کے مسائل سے نمٹا جاسکے۔ انھوں نے مودی کی ستائش کی کہ وہ اس ضمن میں پہل کررہے ہیں۔

 

فتح پور میں جھڑپیں، 27 گرفتار
لکھنو ، 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرقہ وارانہ جھڑپوں کے سلسلے میں جو فتح پور ٹاؤن میں مکر سنکرانتی کے موقع پر ’شوبھا یاترا‘ کے دوران پیش آئیں، آج جملہ 27 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے یہ بات کہی۔ آئی جی (لا اینڈ آرڈر) اے ستیش گنیش نے یہاں کہا کہ اس واقعہ کے ضمن میں جہان آباد پولیس کی درج ایف آئی آر کے بعد 27 افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ ضلع میں اضافی فورس متعین ہے۔

TOPPOPULARRECENT