Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / اسٹارٹ آپس کے لیے ایک بلین مربع فٹ جگہ دستیاب

اسٹارٹ آپس کے لیے ایک بلین مربع فٹ جگہ دستیاب

تلنگانہ کے مختلف مقامات پر پلگ اینڈ پلے ورک اسپیس کی تعمیر
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کے مختلف مقامات اور شعبوں میں پلگ اینڈ پلے ورک اسپیس تعمیر کرنے کی تجویز ہے ۔ ایک ملین مربع فٹ جگہ کو اسٹارٹ آپس کے لیے فروغ دیا جائے گا ۔ آئندہ 5 سال کے دوران اس پروگرام کو پورا کرلیا جائے گا جو حکومت تلنگانہ کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے ۔ حکومت اپنی اختراعی پالیسی کے تحت اس منصوبہ پر عمل کررہی ہے ۔ اس خصوص میں 20 عالمی اداروں کے ساتھ شراکت داری کی جائے گی اور پی پی پی طرز پر یہ سہولتیں تعمیر کی جائیں گی ۔ ریاست میں اس طرح کی عمارت کی تعمیر کا خیال حکومت کی اختراعی پالیسیوں کا حصہ ہے ۔ منی پال گلوبل ایجوکیشن چیرمین اور سابق ڈائرکٹر انفوسیز موہن داس پانی نے جنہوں نے پالیسی کا آغاز کیا تلنگانہ کے عوام کو ڈیجیٹلی طور پر بااختیار بنانے حکومت کی غیر معمولی کوششوں کا تذکرہ کیا ۔ حکومت نے اس کے لیے 3000 کروڑ تا 4000 کروڑ روپئے اختراعی فنڈز کا بندوبست کیا ہے ۔ پالیسی کے مطابق حکومت اسٹارٹ آپس کے لیے 2000 کروڑ روپئے متحرک کرے گی اور مختلف گوشوں سے یہ رقم لی جائے گی اور پیداواری مرحلہ سے بھی رقم کا بندوبست کیا جائے گا ۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ اس منصوبہ کو پیش کرنے کی وجہ یہ ہے کہ حیدرآباد کو عالمی اختراعی نقشہ میں نمایاں مقام حاصل ہے ۔ پولیس کے مطابق ٹی ہب کے دوسرے مرحلہ کے لیے 3 لاکھ مربع فٹ گنجائش والی جگہ فراہم کی جائے گی ۔ جس میں 400 اسٹارٹ آپس ہاوز ہوں گے اور اس کام کی تکمیل آئندہ 5 سال میں ہوگی ۔ اقامتی مقصد کے ساتھ صنعت کاروں کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ طلباء کو اپنے تعلیمی نصاب کے درمیان میں ہی انٹرپرینر شپ کے بارے میں کچھ سیکھیں ۔ اس جگہ کو معمولی قیمت پر فراہم کیا جائے گا ۔ اسٹارٹ آپس ایک ای حکمرانی والی جگہ ہوگی جہاں سے حکومت کے ڈاٹا تک آسانی سے رسانی حاصل ہوسکے ۔ یہ اراضی نئے آئی ٹی صنعتوں کے لیے مختص ہوگی ۔ حکومت آوٹر رنگ روڈ سے متصل وسیع ہواداری راہ داری قائم کرے گی ۔ آئی ٹی پارکس کو پی پی پی طرز پر خانگی ڈیولپرس کے ساتھ فروغ دیا جائے گا ۔ مشترکہ سہولتوں کے حامل ٹاورس تعمیر کئے جائیں گے ۔ مادھا پور ، گچی باولی اور نانک رام گوڑہ کے قریب آئی ٹی ایس ایم ای ایس کے لیے جگہ دی جائے گی ۔ ٹی ایس آئی ای سی کی جانب سے نئے آئی ٹی پارک پر انفراسٹرکچر کو فروغ دیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT