Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / اسٹارٹ اپ میں سو فیصد ایف ڈی آئی کو منظوری

اسٹارٹ اپ میں سو فیصد ایف ڈی آئی کو منظوری

نئی دہلی، 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے آج ‘ غیر ملکی راست سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) کا پالیسی دستاویز جاری کیا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اہم پروگرام ‘اسٹارٹ اپ’ میں سو فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو منظوری دے دی گئی۔ مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے یہاں ایف ڈی آئی دستاویزات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسٹارٹ اپ میں غیر ملکی وینچر سرمایہ کار 100 فیصد تک سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔تقریبا 115 صفحے کے اس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اسٹارٹ اپ سرمایہ کے بدلے میں حصص، اسٹاک مارکیٹ کی بانڈ اور کریڈٹ لائن غیر ملکی وینچر سرمایہ کاروں کو جاری کر سکتے ہیں۔ اس دستاویز میں گزشتہ سال کے دوران ایف ڈی آئی پالیسی میں کی گئی تمام ترامیم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دستاویزات میں صاف کیا گیا ہے کہ شہری ہوا بازی کے شعبے میں ایف ڈی آئی کے لئے تبدیل شدہ قوانین پبلک سیکٹر کی ہوابازی کمپنی ایئر انڈیا پر لاگو نہیں ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT