Tuesday , March 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسٹارک آئی پی ایل سے علیحدہ

اسٹارک آئی پی ایل سے علیحدہ

نئی دہلی 19 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے جاریہ سال کے آئی پی ایل سیزن سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور انہوں نے اپنی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلور سے اپنی وابستگی بھی ختم کرلی ہے ۔ یہ تبدیلی اس وقت ہوئی ہے جب بنگلورو میں کل ہی آئی پی ایل کھلاڑیوں کا ہراج ہونے والا ہے ۔ بی سی سی آئی نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ رائل چیلنجرس بنگلو اور فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے باہمی طور پر اپنی وابستگی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ آئی پی ایل پلئیر ریگولیشنس کے 41 ویں قانون کے تحت باہمی رضا مندی سے یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ بنگلورو کی ٹیم کل ہونے والے آئی پی ایل ہراج میں پانچ کروڑ روپئے کے اضافی فنڈ اور ایک اضافی بیرونی کھلاڑی کی گنجائش کے ساتھ شرکت کریگی ۔ بی سی سی آئی کے بموجب آر سی بی کی ٹیم کے پاس اب کل کے ہراج کیلئے 17.825 کروڑ روپئے کی رقم ہوگی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT