Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسٹارک کا سرجری کرانے کا فیصلہ

اسٹارک کا سرجری کرانے کا فیصلہ

ملبورن ۔ 12 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے زخمی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے زخم سے مکمل صحتیاب کیلئے ٹخنے کی سرجری کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث ان کی آئندہ برس منعقد شدنی  ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت مزید مشکل ہو گئی ہے۔ اسٹارک نیوزی لینڈ کے خلاف ایڈیلیڈ ٹسٹ کے دوران پاؤں کی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ انجری کے باعث انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کیلئے بھی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ آسٹریلوی ٹیم کے فزیو ڈیوڈ بیکلے نے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹارک نے گزشتہ ہفتے اسپیشلسٹ سے ملاقات کی اور انہوں نے فاسٹ بولر کو سرجری کا مشورہ دیا جس پر اسٹارک نے سرجری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی دوبارہ ٹیم میں واپسی کا سرجری کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT