Monday , May 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسٹارک کیخلاف حکمت عملی کیلئے اَنکت طلب

اسٹارک کیخلاف حکمت عملی کیلئے اَنکت طلب

حیدرآباد۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کل فوری طور پر بنگلہ دیش کے خلاف یہاں واحد ٹسٹ کا آغاز کررہی ہے لیکن اس کی تمام تر توجہ چند دنوں بعد آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی سیریز میں اہم بولر میچل اسٹارک کے خلاف بہتر مظاہرہ پر مرکوز ہوچکی ہے۔ اسٹارک کے خلاف بہتر مظاہرے کیلئے یہ حکمت عملی اختیار کی گئی ہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر انکت چودھری کو طلب کیا گیا ہے۔ راجستھان سے تعلق رکھنے والے انکت دراز قد ہونے کے علاوہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ہیں جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف منعقدہ ٹور میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ہندوستانی انتظامیہ کی اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔ آسٹریلیائی فاسٹ بولر اسٹارک اس وقت دُنیا میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولروں میں پہلے مقام پر تصور کئے جاتے ہیں اور امکان ہے کہ ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز میں وہ میزبان بیٹسمنوں کو پریشان کریں گے، لہذا اسٹارک کے خلاف بہتر مظاہرہ کیلئے انکت کی خدمت حاصل کرتے ہوئے ان کی بولنگ کے خلاف پریکٹس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT