Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسٹار فٹبالر لیونل میسی سزاء کے خلاف اپیل کریں گے

اسٹار فٹبالر لیونل میسی سزاء کے خلاف اپیل کریں گے

بیوس آئیرس ۔ 8 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ارجنٹائن اور بارسلونا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کے وکلا کا کہنا ہے کہ میسی ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ جیل کی سزا کے خلاف اپیل کریں گے۔ میسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔  میسی کے علاوہ ان کے والد جارج میسی کو بھی لیونل میسی کی تصاویر کے حقوق سے حاصل ہونے والی آمدنی میں سے ہسپانوی حکام کو 2007 ء سے 2009 ء کے درمیان ٹیکس کی مد میں 45 لاکھ امریکی ڈالر ادا نہ کرنے کے الزام میں جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ قانونی ماہرین کی رائے میں میسی اور ان کے والد جیل جانے سے بچ جائیں گے۔ ہسپانوی قانون کے مطابق دو سال سے کم سزا پانے والے مجرم اچھے چال چلن کی ضمانت پر جیل جانے سے بچ سکتے ہیں۔ لیونل میسی اور ان کے والد جارج میسی عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ آمدنی پر ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کے لیے بیلیز اور یوروگوئے میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو استعمال کرنے پر لیونل میسی اور ان کے والد کو لاکھوں یوروز کے جرمانے کا بھی سامنا ہے۔ چہارشنبہ کے روز بارسلونا میں عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران لیونل میسی اور ان کے والد ٹیکس فراڈ کے تین الزامات میں مجرم ثابت ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT