Saturday , May 27 2017
Home / دنیا / اسٹاک ہوم ٹرک حملہ: ملزم نے ’اعترافِ جرم کر لیا‘

اسٹاک ہوم ٹرک حملہ: ملزم نے ’اعترافِ جرم کر لیا‘

اسٹاک ہوم ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ٹرک حملہ کرنے کے الزام میں زیرحراست مشتبہ شخص کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم نے ’دہشت گردی کے جرم‘ کا اعتراف کر لیا ہے۔ازبکستان سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ رحمت عقیلوف نے عدالت میں حملے کی ذمہ داری قبول کی۔خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو مشتبہ شخص نے ایک ٹرک کو ایک ڈیپارٹمینٹل سٹور سے ٹکرا دیا تھا جس سے چار افراد ہلاک اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ان کے وکیل جوہان ایرکسن کا کہنا ہے کہ ’صورتحال یہ ہے کہ انھوں نے دہشت گردی کے جرم کا اعتراف کیا ہے اور اسے قبول کیا ہے چنانچہ انھیں حراست میں رکھا جائے گا۔‘رحمت عقیلوف کو ہتھکڑیوں میں عدالت لایا گیا تھا۔سیشن کورٹ میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔رحمت عقیلوف نے سر پر سبز رنگ کی چادر اوڑھ رکھی تھی اور سماعت سے پہلے ان کو اسے اتارنے کو کہا گیا۔سویڈن کی پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کو ماضی میں رحمت عقیلوف کے بارے میں اطلاعات تھیں۔پولیس کے مطابق انھیں سویڈن میں رہائش کی اجازت نہیں ملی تھی اور وہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرچکے تھے۔مبینہ طور پر حملے کے بعد وہ جائے وقوعہ سے بھاگ گئے تھے تاہم انھیں چند گھنٹوں کے بعد اسٹاک ہوم کے شمال میں نواحی علاقے سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT