Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسٹریٹ کاز اور ایس بی ایچ کا دو روزہ فٹبال ٹورنمنٹ

اسٹریٹ کاز اور ایس بی ایچ کا دو روزہ فٹبال ٹورنمنٹ

حیدرآباد ، 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ’اسٹریٹ کاز‘ اور ایس بی ایچ ’’گو آل اَڈِکٹ‘‘ کے زیرعنوان دو روزہ باکس فٹبال ٹورنمنٹ 25 جولائی اور یکم اگسٹ کو صبح 8:00 بجے سے گگن محل گراؤنڈز میں منعقد کررہے ہیں۔ ایس بی ایچ فٹبال ٹیم کوچ ای ایس شیام کے بموجب اس 7 اے سائیڈ ٹورنمنٹ میں 120 ٹیموں نے حصہ لینے کی تصدیق کردی ہے، جو ناک آؤٹ اساس پر کھیلا جائے گا۔ اس ایونٹ کے ذریعے اکٹھا ہونے والے فنڈز کا ایک حصہ کنٹونمنٹ ایریا میں فٹبال کے فروغ کیلئے استعمال کیا جائے گا، جہاں سے کئی انٹرنیشنل کھلاڑی اُبھرے ہیں۔ بقیہ فنڈ اسٹریٹ کاز کے پراجکٹوں میں صرف ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT