Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / اسٹنگآپریشن پر ممتا کی خاموشی ‘ سی پی ایم کی تنقید

اسٹنگآپریشن پر ممتا کی خاموشی ‘ سی پی ایم کی تنقید

نئی دہلی ۔16مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ( ایم ) نے آج ترنمول کانگریس کے وزراء اور پارٹی کے  چند ارکان پارلیمنٹ و ارکان اسمبلی کو ایک فرضی کمپنی کی مدد کیلئے رشوت حاصل کرتے ہوئے دکھائے جانے والے ویڈیو پر چیف منسٹر ممتا بنرجی کی گہری خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سی پی آئی ( ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے یاد دہانی کی کہ چیف منسٹر مغربی بنگال نے اٹل بہاری واجپائی حکومت سے اسی کے مماثل اسٹینگ ویڈیو کے 2001ء میں اجراء پر استعفیٰ پیش کردیا تھا ۔ ترنمول کانگریس پر بدعنوان طریقوں کا الزام عائد کرتے ہوئے یچوری نے کہا کہ حالیہ اسٹینگ صرف اس بات کی توثیق ہے کہ بنگال کے غریب عوام سے پیسہ وصول کرنا حکومت کا معمول ہے ۔ فیس بک پر ایک بیان میں یچوری نے سابق ریاستی الیکشن کمیشن کی سربراہ میرا پانڈے کے تبصرہ کا بھی خیرمقدم کیا کہ منصفانہ انتخابات اور مغربی بنگال میں جمہوریت کی بحالی کیلئے الیکشن کمیشن کو کافی اقدامات کرنے چاہیئے ۔

TOPPOPULARRECENT