Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / اسٹنگ آپریشن : بہار کے وزیر مستعفی

اسٹنگ آپریشن : بہار کے وزیر مستعفی

نئی دہلی ۔ /11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے کابینی وزیر اور جنتادل (یو) لیڈر اودیش پرساد کشواہا نے آج استعفیٰ پیش کردیا جبکہ انہیں اسٹینگ آپریشن میں رقم لیتے ہوئے دکھایا گیا تھا ۔ وہ نتیش کمار کابینہ میں وزیر شہری ترقیات تھے ۔ خفیہ کارروائی کے دوران ویڈیو میں انہیں ایک کنٹراکٹر کی مدد کیلئے چار لاکھ روپئے رشوت کی رقم قبول کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حریفوں نے یہ سازش تیار کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT