Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / اسٹنگ آپریشن : ٹی ایم سی وزراء نے رشوت لی

اسٹنگ آپریشن : ٹی ایم سی وزراء نے رشوت لی

کولکتہ ۔ 14 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کے تین وزراء چند ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کو مبینہ طورپر ایک فرضی امپورٹ ایکسپورٹ کمپنی سے رشوت وصول کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ نیوز پورٹل نے اسٹنگ آپریشن کے ذریعہ یہ انکشاف کیا ، لیکن ترنمول کانگریس نے ویڈیو ٹیپ کو بناوٹی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ۔ نیوز پورٹل نراڈا نیوز نے اسٹنگ آپریشن پر مبنی یہ ٹیپ جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو سال کے دوران یہ تمام تفصیلات اکٹھا کی گئی ہیں۔ یہ ویڈیو ٹیپ ایسے وقت سامنے آیا جبکہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کیلئے صرف ایک ماہ کا وقت رہ گیاہے ۔ بی جے پی نے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جبکہ سی پی آئی ایم نے ریاست میں صدر راج نافذ کرنے پر زور دیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT