Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / اسٹنگ آپریشن سے یو پی حکومت بے نقاب

اسٹنگ آپریشن سے یو پی حکومت بے نقاب

نئی دہلی۔10 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج مبینہ طور پر اسٹنگ آپریشن کی ستائش کی جس کے تحت سماجوادی پارٹی حکومت یو پی بے نقاب ہوچکی ہے۔ برسر اقتدار پارٹی متھرا کے جواہر باغ ناجائز قبضوں میں ملوث تھی۔ بی جے پی نے ریاستی حکومت سے خواہش کی ہے کہ اس واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کروائی جائے تاکہ پوری صداقت منظر عام پر آسکے۔ بی جے پی کے قومی سکریٹری سریکانت شرما نے دعوی کیا کہ اسٹنگ آپریشن سے اکھلیش یادو حکومت بے نقاب ہوگئی ہے۔ اس کے کارکن متھرا اراضی پر ناجائزہ قبضوں میں ملوث تھے۔

TOPPOPULARRECENT