Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسٹورٹ لا پاکستانی کوچنگ کیلئے پہلی پسند

اسٹورٹ لا پاکستانی کوچنگ کیلئے پہلی پسند

لاہور ۔4مئی (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے نام کو حتمی شکل دے دی ہے تاہم وہ اس کا اعلان اگلے دو دن میں کرے گا لیکن ذرائع کے بموجب آسٹریلیائی سابق کھلاڑی اسٹورٹ لا پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے لئے پی سی بی کی پہلی پسند ہے جنہوں نے بورڈ کی جانب سے مقررہ قطعی تاریخ سے قبل اپنی درخواست داخل کردی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریارخان نے کہا ہے کہ نئے کوچ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تاہم اس مرحلے پر وہ اس کا اعلان اس لئے نہیں کررہے ہیں کہ جسے کوچ بنایا جائے گا اس سے فون کرکے یہ پوچھ لیا جائے کہ آپ یہ ذمہ داری سنبھالنے کے لئے تیار ہیں یا نہیں حالانکہ انھوں نے اس عہدے کے لئے باضابطہ طور پر درخواست دے رکھی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس گذشتہ روزہوا جس میں نئے کوچ کی تقرری کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔

TOPPOPULARRECENT