Monday , June 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسٹوڈنٹس کیلئے میموری اور پرسنالٹی ڈیولپمنٹ کورس

اسٹوڈنٹس کیلئے میموری اور پرسنالٹی ڈیولپمنٹ کورس

اتوار 25 ڈسمبر سے نیا بیاچ ۔ آج مفت تعارفی پروگرام
حیدرآباد ، 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) اکثر طلبہ میں یہ دیکھا گیا ہے کہ ان میں صلاحیتوں اور ذہانت کی کمی نہیں ہے لیکن پڑھائی میں دل نہیں لگتا۔ ان کے نزدیک سب سے بوریت والا عمل پڑھائی ہے۔ بعض طلبہ ایسے ہوتے ہیں جو محنت تو کرتے ہیں لیکن اسے مارکس (نشانات) میں تبدیل نہیں کرپاتے۔ اسباق یاد کرنے میں بہت وقت لگ جاتا ہے اور بہت جلد بھول بھی جاتے ہیں یا پھر یاد رہ بھی جائیں تو امتحان ہال میں عین لکھتے وقت جوابات یاد نہیں آتے اور ہال سے باہر آنے کے بعد یاد آتے ہیں، جس کا کوئی فائدہ نہیں۔ طلبہ کی اس نوعیت کی اور دیگر دشواریوں کو دور کرنے کیلئے ادارہ ’سیاست‘ اور فیلٹ (FELT) کی جانب سے خصوصی کورس مسلسل منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کورس میں مختلف موضوعات کا احاطہ کیا جاتا ہے جیسے یادداشت کیا ہے اور اس کو کیسے مضبوط کیا جائے، اسباق جلد کیسے یاد کئے جائیں، بھولنے کی وجوہات کیا ہیں اور اس پر کیسے قابو پایا جائے، پڑھائی کے دلچسپ اور آسان طریقے وغیرہ۔ یہ کورس ملٹی نیشنل کمپنیوں میں نوکریوں کیلئے بھی طلبہ کو تیار کرتا ہے۔ 12 سال سے لیکر 30 سال عمر کے طلبہ اس کورس کیلئے اہل ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں میڈیم کے طلبہ شرکت کرسکتے ہیں۔ طالبات کیلئے بیٹھنے کا علحدہ انتظام رہے گا۔ کورس کا نیا بیاچ اتوار 25 ڈسمبر سے 30 ڈسمبر تک مسلسل چھ یوم منعقد کیا جائے گا۔ کلاسیس کے اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر 1 تک ہوں گے۔ لیکچرز بین الاقوامی تجربہ کے حامل جناب مصطفی پرویز دیں جو کہ امریکہ کے مشہور ٹرینر ڈاکٹر اسٹیفن کووی کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ 24 ڈسمبر کو مفت تعارفی پروگرام رکھا گیا ہے۔ شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک طلبہ اور اولیاء طلبہ شرکت کرسکتے ہیں۔ شرکت کرنے والوں سے شام 5:45 بجے تک اپنی نشستیں سنبھال لینے کی گزارش ہے۔ تمام کلاسیس دفتر ’سیاست‘ کے گولڈن جوبلی ہال میں ہوں گی۔ 9246177228 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT