Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / اسٹوڈنٹ یونین لیڈرکی رہائی کیلئے وزیرداخلہ راجناتھ سے نمائندگی

اسٹوڈنٹ یونین لیڈرکی رہائی کیلئے وزیرداخلہ راجناتھ سے نمائندگی

نئی دہلی، 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بائیں بازو کی جماعتوں اور جنتادل متحدہ کے قائدین نے آج مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور صدر جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کنہیا کمار کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا جنھیں پارلیمنٹ پر حملہ آور افضل گرو کی پھانسی کے خلاف یونیورسٹی کیمپس میں ایک مظاہرہ کے دوران ملک دشمن نعرہ بازی پر غداری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ سے ملاقات کے بعد جنرل سکریٹری سی پی ایم سیتارام یچوری نے بتایا کہ راجناتھ سنگھ کو جے این یو میںکشیدہ صورتحال سے واقف کروایا گیا جبکہ دہلی پولیس نے احتجاجی مظاہرہ کے سلسلہ میں 20 طلباء کی فہرست جاری کی ہے جس میں سی پی آئی کے رکن راجیہ سبھا ڈی راجہ کی دختر بھی شامل ہے۔ ’’ہم نے ایک سوال اُٹھایا ہے کہ جس ویڈیو کی بنیاد پر طلبہ کی نشاندہی کی گئی ہے آیا اس میں وہ نعرہ بازی کرتے دکھائی دے رہے ہیں؟ یہ طلبہ  تو محض اسٹوڈنٹس یونین کے ارکان ہونے کے ناطے وہاں موجود تھے، جس کا مطلب یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ بھی نعرہ بازی میں شامل تھے اور ہم نے صدر یونین کنہیا کمار کی رہائی کا مطالبہ کیا جس پر وزیرداخلہ نے کسی بھی بے قصور طالب علم کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا تیقن دیا۔‘‘

TOPPOPULARRECENT