Wednesday , June 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسٹوکس اور بٹلر انگلش ٹیم سے باہر

اسٹوکس اور بٹلر انگلش ٹیم سے باہر

لندن۔  26اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کرکٹ بورڈ نے چیمپیئنز ٹرافی اور جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے فاسٹ بولر مارک ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔گیارہ ونڈے میچ کھیلنے والے مارک ووڈ کے علاوہ لیام پلنکٹ کو بھی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے لیکن آئرلینڈ کے خلاف دو میچوں کی سیریز کیلئے جوز بٹلر، بین اسٹوکس اور کرس ووکس کو انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔کندھے کے  زخم کے سبب ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر ہونے والے ڈیوڈ ولی کو بھی چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے سلیکٹر جیمز وائٹیکر نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران ہم نے حوصلہ افزا ونڈے کرکٹ کھیلی اور تمام شعبوں میں کارکردگی کو مدنظر رکھ کر بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا اور اعلان کردہ اسکواڈ مستقل مزاجی کی نشاندہی کرتا ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی میں انگلینڈ گروپ اے میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ موجود ہے اور اپنا پہلا میچ ایشیائی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ چیمپیئنز ٹرافی کیلئے انگلش ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ایان مورگن(کپتان)، جونی بیئر اسٹور، سیم بلنگز، معین علی، جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، جیک بال، لیام پلنکٹ، عادل راشد، جو روٹ، جیس رائے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس اور مارک ووڈ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT