Thursday , July 20 2017
Home / Top Stories / اسٹوکس کی شاندار سنچری ‘ پونے کی کامیابی

اسٹوکس کی شاندار سنچری ‘ پونے کی کامیابی

پونے ۔ یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) آل راونڈر بین اسٹوکس کی شاندار ناٹ آوٹ سنچری کی بدولت رائزنگ پونے سوپر جائنٹس نے آج آئی پی ایل کے ایک دلچسپ میچ میں گجرات لائینس کے خلاف پانچ وکٹس سے کامیابی حاصل کرلی ۔ اس میچ میں گجرات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 161 رنز بنائے تھے ۔ ٹیم کیلئے سب سے زیادہ 45 رن برینڈن مک کیولم نے بنائے تھے ۔ انہوں نے دو چھکے اور پانچ چوکے لگائے ۔ ایشان کشن نے 31 رن بنائے جبکہ دنیش کارتک نے 29 رن کا اسکور کیا ۔ دوسرے بلے بازوں میں رویندر جڈیجہ نے 19 اور کپتان رائنا نے آٹھ رن بنائے ۔ پونے کیلئے جئے دیو اناڈکٹ نے اچھی بولنگ کی اور 3.5 اوورس میں 29 رن دیتے ہوئے تین وکٹس حاصل کئے تھے ۔ عمران طاہر نے بھی بہترین بولنگ کی اور 27 رن کے عوض تین وکٹس حاصل کئے تھے ۔ شردل ٹھاکر اور ڈانیل کرسچین کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوئی تھی ۔ جواب میں پونے کی شروعات ناقص رہی تھی اور اس کے تین وکٹس 10 کے اسکور پر گر گئے تھے ۔ رہانے 4 ‘ ترپاٹھی 6 ‘ کپتان اسمتھ 4 اور منوج تیواری صفر پر آوٹ ہوگئے تھے ۔ تاہم اس وقت بین اسٹوکس اور مہیندر سنگھ دھونی نے ٹیم کو سنبھالا ۔ اسٹوکس نے مثالی بلے بازی کی اور 63 گیندوں میں چھ چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 103 ناٹ آوٹ رنز بنائے ۔ دھونی 26 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ ڈانیل کرسچین 8 گیندوں میں 17 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT