Sunday , June 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسٹوکس کے جھٹکوں سے حیدرآباد سنبھل نہیں پائی

اسٹوکس کے جھٹکوں سے حیدرآباد سنبھل نہیں پائی

Ben Stokes of Rising Pune Supergiant celebrates the wicket of Kane Williamson of the Sunrisers Hyderabad during match 44 of the Vivo 2017 Indian Premier League between the Sunrisers Hyderabad and the Rising Pune Supergiant held at the Rajiv Gandhi International Cricket Stadium in Hyderabad, India on the 6th May 2017 Photo by Ron Gaunt - Sportzpics - IPL

اُنڈکٹک کی آخری اوور میں ہیٹ ٹرک ، پونے 12 رنز سے فاتح

حیدرآباد۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سن رائزرس حیدرآباد کو ابتدائی اوورس میں بین اسٹوکس نے جو ابتدائی جھٹکے دیئے، اس سے میزبان ٹیم کبھی ابھر ہی نہیں پائی اور اننگز کے آخری اوور میں جئے دیو اُنڈکٹ کی ہیٹ ٹرک نے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئی اور حیدرآباد کو یہاں کھیلے گئے ایک اہم مقابلے میں پونے کے خلاف 12 رنز کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ 149 رنز کے تعاقب میں حیدرآباد کو کامیابی کیلئے آخری اوور میں 13 رنز کی ضرورت تھی لیکن انڈکٹ نے بغیر کوئی رن دیئے ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اس یادگار مظاہرہ کے ساتھ ہی انہوں نے آئی پی ایل میں اپنے 100 وکٹس بھی مکمل کئے۔ نشانہ کے تعاقب میں حیدرآبادی اوپنرس شکھر دھون اور ڈیوڈ وارنر نے 4 اوورس میں 25 رنز بنالئے تھے لیکن پانچویں اوور میں اسٹوکس نے دھون اور ولیمسن کو پویلین کی راہ دکھاتے ہوئے پونے کی کامیابی کا دروازہ کھولا۔ ڈیوڈ وارنر 34 گیندوں میں 40 رنز بنائے اور جس وقت میزبان ٹیم کی تمام امیدیں یوراج سنگھ سے وابستہ تھیں، اس وقت سنگھ 43 گیندوں میں 47 رنز بناکر انڈکٹ کا شکار ہوئے۔ 117 رنز کے مجموعی اسکور پر یوراج کی شکل میں جب حیدرآباد نے اپنی پانچویں وکٹ گنوائی تو اس کے بعد کوئی بھی بیٹسمین دوہرے ہندسے کو عبور نہ کرسکا اور ساری ٹیم 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انڈکٹ نے 30 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو اسٹوکس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں اسٹوکس کے تیز رفتار 39 اور کپتان اسٹیو اسمتھ کے 34 رنز کے علاوہ مہیندر سنگھ دھونی کے 31 رنز کی بدولت پونے نے مقررہ 20 اوورس میں 148/8 اسکور بنایا۔ حیدرآباد کیلئے کول کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوںنے 29 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ بھونیشور 39 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کرپائے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT