Wednesday , May 24 2017
Home / پاکستان / اسٹیج ایکٹریس قسمت بیگ کا قتل

اسٹیج ایکٹریس قسمت بیگ کا قتل

لاہور ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لاہور میں ایک خاتون اسٹیج فنکار کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ دریں اثناء پولیس نے بتایا کہ مقتول اداکارہ قسمت بیگ اسٹیج ڈرامہ کرنے کے بعد اپنے مکان لوٹ رہی تھی کہ اچانک راستے میں حملہ آوروں نے جو کار اور موٹرسائیکل پر سوار تھے، قسمت بیگ کا راستہ روک لیا اور اس پر اندھادھند فائرنگ کردی جن میں 11 گولیاں اس کے پیروں پیٹ اور ہاتھ پر لگیں۔ زخمی حالت میں قسمت بیگ اور اس کے ڈرائیور کو سرویسیس ہاسپٹل منتقل کیا گیا تاہم وہاں پہنچنے کے بعد بہت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے قسمت بیگ جانبر نہ ہوسکی جبکہ اس کے ڈرائیور کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ پولیس کو شبہ ہیکہ قسمت بیگ نے اپنے عاشق سے علحدگی اختیار کرلی تھی اور اس قتل کے پیچھے اس نامراد عاشق کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ تحقیقاتی افسر اصغر حسین نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ تھا۔ قسمت بیگ کے ڈرائیور نے جو بیان دیا ہے اس کے مطابق ایک حملہ آور نے اس کے پیروں پر فائرنگ کرتے ہوئے زور زور سے چیختے ہوئے کہا تھا کہ ’’قسمت بیگ اب تم کبھی رقص نہیں کرسکوگی‘‘۔ حملہ آور تھیٹر کے باہر اس کا انتظار کررہے تھے اور جب وہ باہر آ کر اپنی کار میں سوار ہوکر مکان کی طرف لوٹنے لگی تو اس کا تعاقب شروع کردیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT