Wednesday , August 16 2017
Home / سیاسیات / اسٹیج منہدم ‘ ورن گاندھی بال بال بچ گئے

اسٹیج منہدم ‘ ورن گاندھی بال بال بچ گئے

مراد آباد ۔13مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورن گاندھی آج بال بال بچ گئے جب کہ ایک عارضی اسٹیج جو ان کے حامیوں کی کثرت کی وجہ سے پُرہجوم تھا ۔ ایک پارٹی تقریب میں منہدم ہوگیا ۔ ورن گاندھی کاشتکاروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے والے تھے ۔ انہوں نے پریتی کوٹھی چوک میں مختصر وقت کیلئے توقف کر کے مقامی افراد سے بات چیت کی تھی ۔یہ چوک مراد آباد ۔ ہری دوار شاہراہ پر واقع ہے ۔ اس موقع پر مقامی رکن پارلیمنٹ سرویش کمار نے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا تھا ۔ سلطان پور کے رکن پارلیمنٹ جو آج 36سال کے ہوجائیں گے ۔ مقامی رکن پارلیمنٹ اور مراد آباد کے میئر وینا اگروال کے ساتھ شہ نشین پر تھے جب کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔

TOPPOPULARRECENT