Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / اسٹیل کی زائد پیداوار کیخلاف چین کو ہلاری کا انتباہ

اسٹیل کی زائد پیداوار کیخلاف چین کو ہلاری کا انتباہ

واشنگٹن ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن نے آج چین کے اس اعلان کی مذمت کی جہاں اس نے کہا تھا کہ وہ اسٹیل کی پیداوار میں اضافہ کرے گا۔ ہلاری نے کہا کہ اگر وہ امریکی صدر کے عہدہ پر فائز ہوگئیں تو وہ کمیونسٹ ملک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے اسٹیل کی زائد پیداوار سے باز رکھنے کی کوشش کریں گی۔ کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ یہ ہرگز برداشت نہیں کریں گی کہ چین امریکی عوام کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلائے۔ چین اپنے معاشی مسائل کی یکسوئی امریکی ورکرس کے مفاد کو نقصان پہنچاتے ہوئے کرنا چاہتا ہے۔ چین نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسٹیل کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ کرے گا جس کا واضح مطلب یہ ہیکہ چین گھٹیا اور سستے قسم کا اسٹیل پیدا کرتے ہوئے اسے عالمی مارکٹ میں پھیلا دینا چاہتا ہے جبکہ ایسے کئی ممالک ہیں جو اسٹیل کی محدود مقدار میں پیداوار کرتے ہوئے اس کے معیار کو بھی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انہو ںنے ایک بار پھر کہا کہ اگر وہ امریکی صدر بن گئیں تو وہ چین کو عالمی مارکٹ میں سستا اور گھٹیا اسٹیل سربراہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گی اور اگر پھر بھی ایسا ہوا تو چین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی کیونکہ چین کے بیان سے یہی ظاہر ہوتا ہیکہ وہ قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرنا چاہتا ہے لہٰذا صدر بننے کی صورت میں وہ چین کو نام نہاد ’’مارکیٹ اکنامی‘‘ کا موقف عطا کرنے کی مخالفت کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT