Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک میں 15000 ملازمین کی کٹوتی کا اندیشہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک میں 15000 ملازمین کی کٹوتی کا اندیشہ

حیدرآباد۔/3نومبر، ( سیاست نیوز) اسٹانڈرڈ چارٹرڈ بینک انتظامیہ کی جانب سے بہت جلد 15ہزار ملازمین کو خدمات سے علحدہ کردیئے جانے کا اندیشہ ہے اور ان ملازمین کی علحدگی کے ذریعہ پانچ بلینس رقومات اکٹھا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس کے لئے ایک مستحکم گروپ کی تشکیل دینے کیلئے بینک انتظامیہ غور کررہا ہے کیونکہ تیسرے سہ ماہی میں بینک کو بھاری نقصانات پیش آنے کے امکان کو دیکھتے ہوئے بینک انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ اسٹانڈرڈ چارٹرڈ بینک مارکٹ شیئرز بھی ختم ہوتے جارہے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایشیاء اور افریقہ کے مابین ایشیاء علاقہ میں اسٹانڈرڈ چارٹرڈ بینک کی شاندار سرویسیس پائی جاتی ہیں۔ جبکہ اسٹانڈرڈ چارٹرڈ بینک میں جملہ 86 ہزار ملازمین پائے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT