Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسٹینڈ سے نیچے گرایا گیا فٹبال شائق ہلاک

اسٹینڈ سے نیچے گرایا گیا فٹبال شائق ہلاک

بیوئنس آئرس۔18اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا میں فٹبال کے کھیل کا شوقین وہ نوجوان انتقال کر گیا ہے جسے دو دن قبل اسٹیڈیم میں میچ کے دوران اسٹینڈ سے نیچے پھینک دیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق 22 سالہ امینوئل بالبوکو اس اسٹینڈ میں موجود شائقین نے مخالف ٹیم کا حامی سمجھ لیا تھا اور ایک جھگڑے کے دوران انھیں نیچے پھینک دیا گیا تھا۔یہ واقعہ کارڈوبا کی مقامی فٹبال ٹیم بیلگرانو اور ٹالیرس نامی ٹیموں کے میچ کے دوران پیش آیا تھا۔عینی شاہدین نے کہا ہے کہ امینوئل کو نیچے پھینکنے سے قبل ایک شخص نے نعرہ لگایا تھا کہ وہ ٹالیرس کا حامی ہے جس کے بعد ویڈیو فوٹیج میں اسے بلندی سے نیچے پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔16 فٹ بلند اسٹینڈ سے گرنے کی وجہ سے امینوئل کے سر پر چوٹ لگی تھی کیونکہ اس کا سر کنکریٹ کی سیڑھیوں سے ٹکرایا تھا۔اس واقعہ کے بعد اسے فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کا دماغ کام کرنا چھوڑ چکا ہے۔پولیس نے اس واقعے کے تناظر میں چار افراد کو حراست میں لیا ہے۔دریں اثناء ارجنٹینا کی فٹبال اسوسی ایشن نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ناقابلِ یقین حملے کے ذمہ داران کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ارجنٹینا میں فٹبال میچوں کے دوران تشدد غیرمعمولی بات نہیں اور 2013 سے اب تک فٹبال سے متعلق تشدد کے واقعات میں ملک میں 40 کے قریب افراد مارے جا چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT