Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسٹین اور مرکل کی شاندار بولنگ انگلینڈ 303 پر آل آئوٹ

اسٹین اور مرکل کی شاندار بولنگ انگلینڈ 303 پر آل آئوٹ

ڈربن۔27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی شاندار واپسی اور ساتھی فاسٹ بولر مرلی مرکل کی چار وکٹوں کے حصول کی بولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے یہاں پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن مہمان انگلش ٹیم کو 303 رنز تک محدود رکھا۔ اسٹین نے 70 رن اور مرکل نے 76 رنز کے عوض فی کس 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انگلینڈ نے حالانکہ گزشتہ دن ہی  4 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کرتے ہوئے مستحکم موقف حاصل کیا تھا لیکن آج اس کی چھ وکٹیں 124 رنز کے اضافے پر ہی پویلین لوٹ گئیں۔ چھٹی وکٹ کے لئے نک کامپٹن(85) اور جانی بیروسٹو کے درمیان 51 رنز کی پارٹنرشپ بنی جس کی بدولت انگلش ٹیم 300 رنز کا نشانہ عبور کرپائی۔ مرکل نے کامپٹن کو آئوٹ کرتے ہوئے اس جوڑی کو توڑا۔

TOPPOPULARRECENT