Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسٹین تیسرے ٹسٹ کیلئے عدم دستیاب : ہاشم

اسٹین تیسرے ٹسٹ کیلئے عدم دستیاب : ہاشم

ناگپور ، 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کو امکان نہیں کہ اپنے اسٹرائیک پیس بولر ڈین اسٹین کی خدمات مسلسل دوسرے میچ کیلئے دستیاب ہو پائیں گی کیونکہ وہ گروئن انجری سے پوری طرح صحتیاب نہیں ہوئے ہیں، یہ بات مہمان کپتان ہاشم آملہ نے ہندوستان کے خلاف تیسرے ٹسٹ کے موقع پر بتائی ۔ انھوں نے کہاکہ اسٹین شاید یہ ٹسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے ۔ اسٹین سے محرومی ٹیم کیلئے بلاشبہ جھٹکہ ہے کیونکہ دنیا کے بہترین بولر کی ٹیم میں عدم شمولیت سے واقعی فرق پڑتا ہے ۔ جنوبی افریقہ نے احتیاط کے طورپر وطن سے مرچنٹ ڈی لانگے کو طلب کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT