Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسٹین زخمی، دورہ انگلینڈ سے باہر

اسٹین زخمی، دورہ انگلینڈ سے باہر

جوہانسبرگ ۔15 مئی (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کے زخموں کا سلسلہ جاری ہے اور کندھے کے زخم کے سبب وہ مکمل دورہ انگلینڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ڈیل اسٹین ایک عرصے سے زخموں کے مسائل سے دوچار ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ سال کرکٹ میں واپسی کے بعد وہ اسی دورے میں ایک مرتبہ پھرزخمی ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے اسٹین کی ٹیم میں واپسی کا امکان تھا اور انہیں برطانیہ میں جنوبی افریقہ اے ٹیم کی نمائندگی بھی کرنی تھی تاکہ وہ ٹسٹ سیریز کیلئے اپنی فٹنس ثابت کر سکیں لیکن انہوں نے مکمل طور پر زخموں سے بحال نہ ہونے ہر دورے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ اسٹین نے کہا کہ میں روبصحت ہوں لیکن زخم سے بحالی میں توقع سے زیادہ وقت لگ رہا ہے اور میں اس وقت بولنگ کرنے کے قابل نہیں ہوں۔

TOPPOPULARRECENT