Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسٹیو اسمتھ‘ آسٹریلیا کے نئے کپتان‘ مائیکل کلارک سبکدوش

اسٹیو اسمتھ‘ آسٹریلیا کے نئے کپتان‘ مائیکل کلارک سبکدوش

ملبورانت 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) جس بات کی توقع تھی‘آسٹریلیائی کرکٹ بورڈ نے جمعہ کو اس کی توثیق کردی ۔ اسی طرح اسٹیو اسمتھ نے سبکدوش کپتان مائیکل کلارک کی جگہ لے لی اور اوپنر بیٹسمین ڈیو وارنر نائب کپتان ہوں گے ۔ مائیک کلارک جمعرات سے لندن کے اوول میں شروع ہوئے ایشیس کے پانچویں ٹسٹ کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے ۔ انگلینڈ نے ٹرینٹ بریج میں کھیلے گئے چوتھے ٹسٹ میچ میں کامیابی کے بعد اس سیریز میں ایک کے مقابلے تینسے سبقت حاصل کرتے ہوئے پانچویں اور آخری میچ کے فیصلے سے قبل ہی اپنی سیریز پر اپنا فتح کو یقینی بنالیا ہے ۔ اسمتھ اس وقت ہی آسٹریلیائی ٹسٹ کرکٹ ٹیم کے 45 ویں کپتان بن گئے تھے جب کلارک اپنی سرجری کے سبب تین ٹسٹ میچس نہیں کھیل سکے تھے ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے 9 ارکان پر مشتمل بورڈ نے جمعہ کو منعقدہ اپنے اجلاس میں ان تقررات کی توثیق کردی اور نیشنل سلیکٹر راڈ مارش نے آج با ضابطہ طور پر اس کا اعلان کیا ۔

TOPPOPULARRECENT