Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسٹیو اسمتھ کی کمی کا شدت سے احساس ہوا :آرون فنچ

اسٹیو اسمتھ کی کمی کا شدت سے احساس ہوا :آرون فنچ

رانچی ۔ 8 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی ٹیم کے اوپنر آرون فنچ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی ٹیم کو باقاعدہ کپتان اسٹیو اسمتھ کی کمی ہندستان کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 میچ کے دوران محسوس ہوئی۔فنچ نے یہاں رانچی میں پہلے میچ میں اپنی ٹیم کی گزشتہ رات 9 وکٹ سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ اچھا ہوتا کہ ا سمتھ بھی میچ کے دوران میدان میں موجود ہوتے کیونکہ ان کا کھیل ایسے حالات میں نکھر کر سامنے آتا ہے اور ان وجوہات کے لئے، وہ تینوں فارمیٹس کے کپتان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کی اچھی شروعات ہوئی لیکن میچ کے دوران درمیانی اوور میں، ٹیم اپنے مقصد سے ہٹ گئی ۔ انھوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ رانچی کا وکٹ چیلنجوں سے بھرا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ رانچی کے میدان کی تاریخ دیکھتے ہوئے پتہ چلتا ہے کہ 150 رنز پہلی اننگز کا اوسط اسکور ہے اور ان کی ٹیم کی کوشش اس تک پہنچنے کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT