Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسٹیو وا میرے دور کے خودغرض ترین کھلاڑی : وارن

اسٹیو وا میرے دور کے خودغرض ترین کھلاڑی : وارن

ملبورن ، 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)اسٹیو وا کے ساتھ اپنی طویل مخاصمت کو پھر ایک بار منظرعام پر لاتے ہوئے اسپین لیجنڈ شین وارن نے سابق آسٹریلیائی کپتان کو ایسا خودغرض ترین کرکٹر قرار دیا جن کے ساتھ اُنھوں نے کھیلا ہے ۔ وہ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران اظہارخیال کررہے تھے ۔ وارن نے کہا کہ کئی وجوہات ہیں کہ میں اسٹیووا کو پسند نہیں کرتا ۔ ان میں یہ وجہ سب سے نمایاں ہے کہ وہ خودغرض ترین کرکٹر رہے جن کے ساتھ میں نے کھیلا ہے ۔ وارن نے خاص طورپر اُس واقعہ کا ذکر کیا جو 17 سال قبل پیش آیا جب اُنھیں 1999 ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹسٹ سے ڈراپ کیا گیا تھا جبکہ آسٹریلیا 1-2 سے سیریز میں پیچھے تھا ۔ وارن کی جگہ کالن ملر نے میچ کھیلا اور آسٹریلیا نے 176 رنز سے میچ جیت کر سیریز 2-2 سے ڈرا کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT