Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اسٹیٹ بینک آف میسور کا 1.5کروڑ روپئے اڑا لینے والامفرورکیاشئیر گرفتار

اسٹیٹ بینک آف میسور کا 1.5کروڑ روپئے اڑا لینے والامفرورکیاشئیر گرفتار

گلبرگہ /14 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موضع سرگپا ضلع بلاری ، گلبرگہ ڈویژن میں واقع اسٹیٹ بینک آف میسور کا ایک کیاشئیر 39 سالہ ڈی وی ریڈی جو بینک کی 1.5 کروڑ رقم لیکر فرار ہوگیا تھا اور 25 مارچ 2016 سے لاپتہ تھا اسے سرگپا پولیس نے منگل کے دن گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے گزشتہ ہفتہ 1.17 لاکھ روپئے بر آمد کئے تھے ۔ اب مزید 12 لاکھ روپئے برآمدکرکے ضبط کرلئے ہیں ۔ سپرنٹنڈینٹ آف پولیس رویندر ہیگڑے نے اپنے صحافتی بیان میں کہا ہے کہ ایس بی ایم کے چیف منیجر نے 5 اپریل کو 1.5کروڑ روپئے بینک سے غائب ہوجانے کی ایک شکایت درج کروائی تھی ۔ یہ تمام 1000روپیوں کے نوٹ کرنسی چیسٹ سے غائب تھے ۔ سی سی کیمروںکی جانچ کرنے پر بینک عہدہداروں کو پتہ چلاکہ 24 اور 25 مارچ کو بینک کیاشئیر ڈی وی ریڈی کی حرکات مشکوک تھیں ۔ اس شکایت کے وصول ہونے پر پولیس نے بلاری میں ڈی وی ریڈی کے مکان پر دھاوا بولا اور وہاں سے 1.1کروڑ روپئے بر آمدکئے ۔ بعد ازاں ڈیوی ریدی کی بھی تلاش شروع کردی گئی اور اسے سندھنور روڈ پر ایک دھابہ کے قریب گرفتار کرلیا گیا ۔ تفتیش کرنے پر ریڈی نے بینک سے 1.5کروڑ روپئے چرانے کا اعتراف کرلیا ۔ اس نے کہا کہ اس نے اپنے چھوٹے بھائی کا 6.99 لاکھ روپیوں کا قرض ادا کیا ہے اور خود اپنا بھی 12لاکھ روپیوںکا قرض اداکیا ہے ۔ اس کے علاوہ اس نے 1,04 لاکھ روپئے خرچ بھی کردئے ہیں ۔ ریڈی کے گرفتاری اور ایکبڑی رقم بر آمد کرنے میں کامیاب ہونے پر متعلقہ پولیس ٹیم کو رقمی انعام سے نوازے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT