Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اسٹیٹ یونانی کنونشن

اسٹیٹ یونانی کنونشن

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس شاخ تلنگانہ کے زیر اہتمام 20 اگست کو ایک روزہ اسٹیٹ یونانی کنونشن کا سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن ایرہ گڈہ منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر سید اسد پاشاہ صدر نشین آرگنائزنگ کمیٹی سکریٹری حکیم سید غوث الدین معاون صدر نشین ، ڈاکٹر خواجہ بہاؤ الدین انصاری آرگنائزنگ سکریٹری ، ڈاکٹر خواجہ بدر الدین صدیقی ، ڈاکٹر ابوالحسن اشرف ، حکیم غلام محی الدین ، ڈاکٹر افتخار جہاں بیگم اراکین کمیٹی نے بتایا کہ پدم شری حکیم سید ظل الرحمان نائب صدر مرکزی طبی کانفرنس دہلی ، ڈاکٹر محمد خالد صدیقی موظف ڈائرکٹر جنرل سی سی آر یو یم دہلی و سکریٹری جنرل طبی کانفرنس دہلی ، ڈاکٹر اسلم پرویز وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے اپنی شرکت کی رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ کنونشن میں یونانی کے مخلوعہ جائیدادوں ، طب یونانی کے تعلیمی نظام ، کمپونڈر کے مسائل ، یونانی فارمیسی کے مسائل کے علاوہ پدم شری حکیم سید ظل الرحمان ، حکیم عبدالحمید بانی ہمدرد یادگاری لکچر بہ عنوان حکیم عبدالحمید کے طبی خدمات پر دیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT