Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / اسپائس جٹ کی فریڈیم سیل متعارف

اسپائس جٹ کی فریڈیم سیل متعارف

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : کم شرح پر چلائے جانے والے اسپائس جٹ نے آج یہاں فریڈم ٹو فلائی سیل کااعلان کیا ہے ۔ جس کے تحت تقریبا ایک لاکھ نشستوں کے لیے ایک رخی راستہ کے چارجس وصول کیا جائے گا ۔ جس کا کم سے کم کرایہ 799 روپئے مقرر کیا ہے ۔ اس کے علاوہ دس فیصد اضافی رعایت بھی رہے گی ۔ خواہش مند افراد انڈرائیڈ فون پر دستیاب اسپائس جٹ ایپ پربکنگ کرواسکتے ہیں ۔ اس نئی اسکیم کے تحت ایک رخی شرح کرایہ 799 تا 2,699 روپئے رہے گا ۔ تاہم اس کا انحصار فاصلہ پر منحصر رہے گا ۔ جس میں دہلی ، ممبئی ، گوا ، بنگلور ، سرینگر اور دیگر مقامات شامل ہیں ۔ اسکیم کا آغاز 20 اگست سے شروع ہوا اور 22 اگست آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ دہلی ۔ چندی گڑھ ، ممبئی ۔ گوا ، بنگلور ۔ کوچی ، مدورائی ۔ چنائی ، جمو ۔ سرینگر ، کولکتہ تا اگرتلہ اور دیگر مقامات کے لیے 799 روپئے شرح مقرر کی گئی ہے جو کہ انتہائی کم شرح کے ذریعہ سفر کرسکتے ہیں ۔ تاہم سفر کی سہولت 25 اگست 2015 تا 26 مارچ 2016 کے درمیان رہے گی ۔ اس اسکیم کے تحت بک کروائے گئے ٹکٹس ناقابل واپسی رہیں گے ۔ جس کی ادائیگی رقم واپس نہیں ملے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT