Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسپاٹ فکسرز کو کھلایا تو پاکستان سوپر لیگ متنازع ہو جائے گی:رمیز

اسپاٹ فکسرز کو کھلایا تو پاکستان سوپر لیگ متنازع ہو جائے گی:رمیز

لاہور۔ 23 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سوپر لیگ( پی ایس ایل) کے سفیر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اسپاٹ فلسنگ میں ملوث سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف عالمی کرکٹ میں واپسی کے مستحق نہیں اور ان کی پی ایس ایل میں شرکت کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تینوں کھلاڑیوں کو کسی بھی سطح پر بالکل نہیں کھلانا چاہیے۔ انھوں نے جو حرکت کی وہ پاکستان کرکٹ کیلئے اتنی  خراب ہے کہ ان کی کرکٹ کی اصطلاح میں بھی معافی نہیں ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ رمیز نے اسپاٹ فکسرز کی کرکٹ میں واپسی کی سختی سے مخالفت کی ہے بلکہ وہ اس سے قبل بھی اس معاملے پر دوٹوک موقف اپناتے ہوئے ان کی واپسی کو ٹیم کیلئے وائرس سے تعبیر کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ کوئی پاکستانی کھلاڑیوں سے پوچھے کہ کیا وہ عامر کی واپسی چاہتے بھی ہیں یا نہیں؟کئی سال کی ثابت قدمی کے بعدمصباح الحق اور ان کی ٹیم پاکستان کرکٹ اور اس کے امیج کو بچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ رمیز نے اسپاٹ فکسرز کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کی اجازت دینے پر پی سی بی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT