Sunday , March 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسپاٹ فکسنگ‘محمد عرفان حکام کے سامنے حاضر

اسپاٹ فکسنگ‘محمد عرفان حکام کے سامنے حاضر

لاہور ۔13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ مقدمہ میں فاسٹ بولر محمد عرفان پی سی بی حکام کے سامنے پیش ہو گئے ، اینٹی کرپشن یونٹ ان سے پوچھ گچھ کرے گا ، بیٹسمین شاہ زیب حسن کی طلبی کل ہو گی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 2 ختم ہو گیا لیکن فکسنگ hسکینڈل کے دو مزید کرداروں کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئیں ، دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان آج پی سی بی حکام کے سامنے پیش ہو ئے۔ اینٹی کرپشن یونٹ ان سے سٹہ بازوں کے رابطے سے متعلق پوچھ گچھ کرے گا ۔ شاہ زیب حسن کو کل طلب کیا گیا ہے ، پی ایس ایل کھیلنے والے دونوں کرکٹرز پر سٹہ بازوںکے رابطے کی اطلاع نہ دینے کا الزام ہے تاہم محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو شرجیل اور خالد لطیف کی طرح فوری معطل نہیں کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT