Wednesday , April 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسپاٹ فکسنگ: شاہ زیب سے دوبارہ پوچھ گچھ

اسپاٹ فکسنگ: شاہ زیب سے دوبارہ پوچھ گچھ

لاہور۔16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اینٹی کرپشن بورڈ اوپنر شاہ زیب حسن سے پاکستان سوپرلیگ (پی ایس ایل) میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں دوسری مرتبہ پوچھ گچھ کے باوجود بھی کوئی فیصلہ نہ کرسکا۔ 2 روز کے دوران شاہ زیب سے دوسری مرتبہ پوچھ گچھ کی گئی، جس کا دورانیہ ساڑھے 3 گھنٹے پر محیط تھا، تاہم ابھی تک اینٹی کرپشن یونٹ اس بات کا فیصلہ نہیں کرسکا کہ انھیں پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں نوٹس آف چارج دیا جائے یا نہیں۔27 سالہ شاہ زیب اس سے قبل 14 مارچ کو بھی یونٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے، جس کا دورانیہ 4 گھنٹے پر محیط تھا۔تاہم گذشتہ روز انھیں قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی کے دفتر میں دو بار حاضری لگانی پڑی کیونکہ جب وہ پہلے آئے تو اینٹی کرپشن یونٹ کے رکن سلمان نصیر موجود نہیں تھے، یہی وجہ ہے کہ بیٹسمین کو دوبارہ آنا پڑا۔پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ  اینٹی کرپشن یونٹ نے شاہ زیب کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، جنھیں  دوبارہ بلوایا جاسکتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ انھیں نوٹس آف چارج دے دیا جائے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT