Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسپاٹ فکسنگ میں کھلاڑیوں کے خلاف سماعت کا آغاز

اسپاٹ فکسنگ میں کھلاڑیوں کے خلاف سماعت کا آغاز

کراچی ۔16 مئی (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ میں مبینہ طور پر ملوث پانچ کھلاڑیوں کے خلاف سماعت کا آغاز کردیا ہے اور ان پر جرم ثابت ہونے کے بعد پانچوں کھلاڑیوں کو تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔استغاثہ نے ایک ٹیپ چلائی جس میں شرجیل خان نے تسلیم کیا تھا کہ وہ سٹہ باز سے ملے ہیں لیکن انہوں نے ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سوپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے پہلے ہی دن منظر عام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث شرجیل خان سمیت پانچ کھلاڑیوں کو معطل کردیا ہے اور سماعت کے دوران اوپنر خود بھی موجود رہے۔شرجیل کے علاوہ خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور ناصر جمشید کو بھی انہی الزامات کا سامنا ہے اور جرم ثابت ہونے پر انہیں کم از کم پانچ سال اور زیادہ سے زیادہ تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT