Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسپورٹس نے مجھے درست سمت میں مسابقت سکھائی : سچن

اسپورٹس نے مجھے درست سمت میں مسابقت سکھائی : سچن

کوچی ، 5 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ لجنڈ سچن تنڈولکر نے کہا ہے کہ اسپورٹس نے انھیں بار بار قدم جماتے ہوئے درست سمت میں مسابقت کرنا سکھایا ہے۔ ’’ایسا نہیں کہ میں ہمیشہ میدان پر گیا اور کامیاب ہوگیا۔ بلکہ ایسے کئی مواقع آئے جب میں اچھا نہیں کھیل پایا۔ مگر اسپورٹس نے مجھے ہر بار نئے عزم کے ساتھ کھڑے ہونے اور صحیح جذبے کے ساتھ مسابقت کرنا سکھا دیا،‘‘ سچن نے یہ الفاظ ایشا فاؤنڈیشن کے زیراہتمام گزشتہ روز یہاں منعقدہ رورل اسپورٹس کیمپ ’ایشا گرام اُتسو‘ کے اختتامی پروگرام سے خطاب میں کہے۔ انھوں نے کہا : ’’کھیل کود میرے لئے سب کچھ ہے اور اسپورٹس نے مجھے زندگی میں بہت چیزیں سکھائیں … پابند ڈسپلن رہنا اور توجہ مرکوز کئے رہنا۔ کھیل کود کچھ ایسی چیز ہے کہ آپ کو مسکرانے کا سبب ملتا ہے۔ اسی کے سبب میں آپ کے سامنے مسکراہٹ کے ساتھ کھڑا ہوں۔‘‘ گرام اتسو میں دیہی مرد اور خواتین نے مختلف کھیلوں جیسے والی بال، تھروبال، کبڈی اور کھمبا چڑھنا میں حصہ لیا۔ اس پروگرام کی کامیابی کا نوٹ لیتے ہوئے سچن نے ایشا فاؤنڈیشن کیلئے تجویز پیش کی کہ اس طرح کی اسپورٹس سرگرمیوں کا اہتمام پوٹم راجو کندریکا میں کریں، جو آندھرا پردیش میں نیلور کا گاؤں ہے، جسے انھوں نے اپنا رکھا ہے۔

TOPPOPULARRECENT