Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اسپورٹس کوٹہ پر نظرثانی کی ضرورت ہائیکورٹ کا تاثر

اسپورٹس کوٹہ پر نظرثانی کی ضرورت ہائیکورٹ کا تاثر

حیدرآباد۔ 18 اگست (پی ٹی آئی) حیدرآباد ہائیکورٹ نے آج اس تاثر کا اظہار کیا کہ اسپورٹس کوٹہ کا ازسرنو جائزہ لیا جانا چاہئے کیونکہ اس کی کوئی دستوری اساس نہیں ہے۔ اسپورٹس اور پروفیشنل ایجوکیشن پر تحفظات کے نتیجہ میں منفی اثر مرتب ہورہا ہے۔ جسٹس وی راما سبرامنین اور جسٹس انیس پر مشتمل بینچ نے 8 اگست کو سنائے گئے فیصلہ میں ہائیکورٹ کے اس سے قبل دیئے گئے حکم نامہ کا حوالہ دیا جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ اسپورٹس ، این سی سی میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں کو اس طرح کے تحفظات کی دستوری ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ بینچ نے ایک طالب علم کی رِٹ درخواست مسترد کردی جسے حکومت آندھرا پردیش اور این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسیس نے اسپورٹس زمرہ میں میڈیکل نشست مختص کرنے سے انکار کردیا تھا۔ درخواست گزار ایمسیٹ 2016ء میں شریک ہوا اور اسپورٹس زمرہ میں نشست نہ دینے حکام کے فیصلہ کو نامناسب قرار دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT