Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسپیشل اولمپک میں پاکستان کے 13 سونے کے تمغے

اسپیشل اولمپک میں پاکستان کے 13 سونے کے تمغے

کراچی، 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) لاس اینجلس میں سمر اسپیشل اولمپکس کا اتوار کو اختتام ہو گیا جہاں پاکستان نے سونے کے 13 تمغوں سمیت 34 میڈلز جیت لئے ہیں۔ 25 جولائی سے 2 اگست تک ان مقابلوں میں پاکستان نے آٹھ کھیلوں میں 34 میڈلز جیتے۔ ان اسپیشل اولمپینس نے سائیکلسٹ کے مقابلوں میں 11 سونے کے تمغے جیتے جبکہ پاکستانی سوئمر دو سونے اور دو چاندی کے تمغے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ اتھلیٹکس میں پاکستان نے آٹھ میڈلز جیتے جس میں رامیل ارشاد اور سائرہ اکرام نے سونے، نادر حسین، آمنہ ارشاد اور امجد خان نے چاندی جبکہ ماروی اظہر، نائب بی بی اور محمد وسیم نے کانسے کے تمغے جیتے۔ بیڈمنٹن میں جہانزیب اور ام سلمہ نے مکسڈ ڈبلز کے ساتھ ساتھ سنگلز مقابلوں میں بھی سونے کا تمغہ پاکستان نے نام کیا۔ ٹیبل ٹینس میں اولمپین محمد ارحم اور فیصل خورشید نے ڈبلز مقابلوں میں چاندی جبکہ فیصل خورشید نے رقیہ لطیف کے ساتھ مکسڈ ڈبلز میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ اسی طرح رقیہ نے سنگلز مقابلوں میں بھی برونز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ٹینس میں ڈبلز کے مقابلوں میں احسن انور اور محمد قیوم نے گولڈ میڈل جیتا۔ سنگلز مقابلوں میں انور اور قیوم بالترتیب سلور اور برونز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔

TOPPOPULARRECENT