Monday , March 27 2017
Home / جرائم و حادثات / اسپیشل فورس پر لال صندل اسمگلروں کا حملہ

اسپیشل فورس پر لال صندل اسمگلروں کا حملہ

حیدرآباد۔ 12مارچ (سیاست ڈاٹ کام )آندھراپردیش کے چتور ضلع کے سیشا چلم جنگلاتی علاقہ میں اسپیشل فورس پر لال صندل کی لکڑی کے اسمگلرس نے حملہ کردیا جس پر اسپیشل فورس کے ملازمین نے ہوا میں دو راؤنڈ فائرنگ کی ۔ اسپیشل فورس کے ملازمین جنگلاتی علاقہ میں تلاشی مہم میں تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا ۔ اسمگلرس کے حملہ میں ایک کانسٹبل زخمی ہوگیا ۔ اسپیشل فورس کے ارکان نے دو اسمگلرس کو حراست میں لے لیا اور دیگر جنگلات میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ان کے قبضہ سے 31 لاکھ روپئے مالیت کی لال صندل کی لکڑی ضبط کی گئی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT