Sunday , July 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسپینش لیگ میں میڈرڈ کو پہلا مقام

اسپینش لیگ میں میڈرڈ کو پہلا مقام

لندن۔18مئی (سیاست ڈاٹ کام)اسپینش فٹبال لیگ میں ریئل میڈرڈ نے ویلنشیا کو 1-2 گول سے شکست دے دی۔اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ستائیسویں منٹ میں گول کر کے میڈرڈ کو پہلی برتری دلائی۔ 82 ویں منٹ میں ویلنشیا کے ڈینیل نے گول کر کے میچ 1-1  سے برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف میں میڈرڈ کے مارسیلو نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ میڈرڈ نے کامیابی کے ساتھ89 نشانات کے ساتھ ٹیموں کے جدول میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے جبکہ بارسلونا 87 نشانات کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
گلوب فٹبال کلب کی سالانہ چمپئن شپ کا 22 مئی کو آغاز
حیدرآباد 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد گلوب فٹبال کلب کی سالانہ فٹبال چمپئن شپ کا 22 مئی کو آغاز ہورہا ہے ۔ سکریٹری گلوب فٹبال کلب وہاب انصاری کے بموجب انڈر 13 کے زمرے میں کھیلے جانے والے اِس تیرہویں سالانہ فٹبال ٹورنمنٹ کو اِس مرتبہ 22 تا 25 مئی تک محدود کردیا گیا ہے چونکہ ماہ رمضان کی آمد ہے۔ خورشید جاہ پلے گراؤنڈ حسینی علم پر کھیلے جانے والے اِس ٹورنمنٹ کی مزید تفصیلات حبیب عبید سے 9849810724 معلوم کی جاسکتی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT