Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسپینی صوبہ میں پہلے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح

اسپینی صوبہ میں پہلے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح

صدر آئی سی سی ظہیر عباس نے بارسلونا کی تقریب میں افتتاح کیا
پیرس، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپین کے صوبہ کاتالونیا میں پہلے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا، جس کیلئے خصوصی طور پر پاکستان سے آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس بارسلونا تشریف لائے۔ اسٹیڈیم کا افتتاح گراؤنڈ سے باہر لگی تختی کی رونمائی اور فیتہ کاٹ کر کیا گیا، جسے ڈی جی اسپورٹس ’’ایوان تیبو‘‘ میئر جوردی اور ظہیر عباس نے کیا۔ افتتاح سے قبل تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ظہیر عباس، ڈی جی اسپورٹس کاتالونیا ’’ایوان تیبو‘‘ میئر جوردی، ویلفیئر اتاشی محمد اسلم خان غوری، کرکٹ اسپین کے صدر ’’خوان‘‘ اینجل کولوم اور خالد شہباز چوہان نے خطاب کیا۔ اسٹیج سکریٹری کے فرائض کرکٹ کاتالان کے نائب صدر رابرٹ مسیح نے سر انجام دئیے۔ آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسپین میں کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح ان کیلئے خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی حکومت کی کوشش ہو گی کہ لوگ کرکٹ کھیلیں اور مزہ لیں۔ اور میں یہ کہنا چاہوں گا کہ آپ بہت خوش قسمت ہیں کہ یہاں کا موسم کرکٹ کھیلنے کیلئے بہترین ہے۔ ڈی جی اسپورٹس ’’ایوان تیبو‘‘ نے کہا کہ کرکٹ اسٹیڈیم کے افتتاح کے بعد ہم یہاں پر کرکٹ کو پروان چڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے یہاں کی حکومت پہلے بھی تعاون کررہی ہے اور اب بھی مزید تعاون کرے گی۔ مقامی میئر جوردی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ میرے علاقہ میں یہ اسٹیڈیم بنا ہے جس سے میرا یہ گاؤں عالمی شہرت حاصل کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT